کراچی (جیوڈیسک) گورنر سندھ کے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے رہنماء پاک سرزمین پارٹی وسیم آفتاب نے کہا ہے کہ سانحہ بلدیہ کے تانے بانے گورنر ہاؤس سے مل رہے ہیں، وسیم اختر نے جے آئی ٹی میں کہا کہ ساری میٹنگز وہیں ہوئیں۔
دریں اثناء، گورنر سندھ کی جانب سے الزامات کی بوچھاڑ کے بعد سید مصطفیٰ کمال نے بھی گورنر سندھ عشرت العباد کو دو ٹوک جواب دینے کا فیصلہ کیا ہے، کل ان کی جانب سے اہم پریس کانفرنس متوقع ہے۔