کراچی (جیوڈیسک) بلدیہ فیکٹری سانحہ کے مرکزی ملزم رحمان بھولا کے قریبی ساتھی غلام علی عرف گولی نے تفتیشی افسران کو بیان ریکارڈ کرادیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ بلدیہ فیکٹری جلانے کی منصوبہ بندی ایم کیو ایم سیکٹر آفس کے گراؤنڈ میں کی گئی، سانحہ بلدیہ کے روز کالو ڈاڈا نےفون کر کے گراؤنڈ میں بلایا۔
ملزم نے بیان میں یہ بھی بتایا کہ رحمان بھولا کے ساتھ موٹرسائیکل اور ایک سفید کار میں فیکٹری گئے، فیکٹری پہنچ کر دو دروازے بند کیے اور کیمیکل پھینک کر آگ لگائی، کچھ دیر بعد معلوم ہوا کہ فیکٹری میں آگ بڑے پیمانے پر لگی ہے، آگ لگانے کے وقت لڑکوں کے پاس اسلحہ بھی تھا۔