کراچی : چیئرمین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے کہا ہے کہ محدود وسائل کو بروئے کار لاکر علاقائی ترقی اور عوام کو مسائل سے نجات دلا نے کے ساتھ ادارے کو بھی مستحکم بنا یا جائے گا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے متعلقہ افسران کے ہمراہ بلدیہ کورنگی کے زیر انتظام ورکشاپ کا اچانک دورے کے موقع پر ورکشاپ میں گاڑیوں اور مشنریوں کی مرمت کے حوالے سے جاری کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے محکمہ ایم اینڈ ای کو ہدایت کی کہ تمام ناکارہ مشنریوں اور گاڑیوں کو قابل استعمال بنا نے کے عمل کو تیز کیا جائے۔
اس سے جلد ازجلد آن روڈ کیا جائے تاکہ علاقائی سطح پر عوام کو بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے حائل دشواریوں سے چھٹکارہ دلا یا جاسکے چیئر مین سید نیئر رضا نے کہاکہ ورکشاپ کو فعال بنا یا جائے اور مشنریوں کی تعمیر و مرمت کے حوالے سے جاری انتظامات کو تیز کیا جائے۔
انہوں نے کہاکہ محدو وسائل کو بروئے کار لایا جائے اور معیاری کاموں کو ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنا یا جائے چیئر مین بلدیہ سید نیئر رضا نے محکمہ ایم اینڈ ای سمیت تمام محکموں کو ہدایت کی کہ غیر ترقیاتی اخراجات میں کمی اور عوامی فلاح و بہبود کے حوالے سے جاری اقدامات پر وسائل کو استعمال میں لاکر ضلع کورنگی کو ترقی اور عوام کو درپیش علاقائی بلدیاتی مسائل سے نجات دلا نے کے عمل کو ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنا نے کے لئے محکمانہ کاوشوں کو بروئے کار لایا جائے۔
چیئرمین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے ورکشاپ کے مختلف شعبوں کا معائنہ کرتے ہوئے متعلقہ ذمہ داران کو ہدایت کی کہ ورکشاپ میں مشنریوں اور گاڑیوں کی جاری مرمتی کاموں کو جلد ازجلد مکمل کرکے تمام مشنری اور گاڑیوں کو آن روڈ کیا جائے۔