بلدیہ کورنگی کا چہلم امام حسین پر امام بارگاہوں اور مجالس گاہوں کے اطراف بلدیاتی انتظامات کا آغاز

DMC KORANGI KARACHI

DMC KORANGI KARACHI

کراچی : چیئرمین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا کی ہدایت پر حضرت امام حسین کے چہلم کے موقع پر ضلع کورنگی کی حدود میں قائم امام بارگاہوں مجالس گاہوں اور جلوس کے روٹس پر صفائی وستھرائی ،روشنی کے انتظامات کی بہتری سمیت دیگر بلدیاتی انتظامات کی بہتری کے حوالے سے انتظامات تیز کے ساتھ جاری ہیں۔

ہفتہ وار تعطیل کے باوجود ہفتہ اور اتوار کے روز بلدیہ کورنگی کا عملہ معمول کے مطابق اپنے فرائض انجام دیکر چہلم کے موقع پر عزاداروں کو بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائے گا۔

چیئرمین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے یوسی چیئر مین،وائس چیئر مین اور کونسلرز کے ہمراہ ملیر ماڈل کالونی اور شاہ فیصل زون کا تفصیلی دورہ کرکے حضرت امام حسین کے چہلم کے موقع پر بلدیہ کورنگی کی جانب سے صفائی وستھرائی سمیت دیگر بلدیاتی انتظامات کے حوالے سے جاری کاموں کا معائنہ کیا۔

اس موقع پر انہوں نے متعلقہ محکمے کو ہدایت کی کہ مساجد و امام بارگاہوں اور درسگاہوں کے اطراف صفائی وستھرائی ،روشنی کے انتظامات کی بہتری سمیت بلدیاتی انتظامات کو مستقل بنیادوں پر درست رکھنے کے ساتھ اطراف سے تجاوزات اور روٹوں کو فوری خاتمہ یقینی بنا یا جائے۔

چیئرمین بلدیہ کورنگی سیدنیئر رضا نے کہاکہ عشرہ محرم الحرام کی طرح چہلم امام حسین پر عزاداروں کو ہر ممکن بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائیگا دریں اثناء مختلف علاقوں کے دورے پر صفائی وستھرائی کے کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے چیئر مین سید نیئر رضا نے محکمہ ہیلتھ کے افسران اور مقامی ذمہ دران کو ہدایت کی کہ علاقائی سطح پر صفائی وستھرائی کے ھوالے سے عوامی شکایات کو فوری ازالہ کیا جائے۔

گلیوں اور محلوں میں سوئپنگ کے نظام کو بہتر بنا یا جائے اور کچرا کنڈیوں کے روزانہ کی بنیاد پر صفائی کی جائے انہوں نے بلدیہ کورنگی کے تمام محکموں کے افسران وعملے سے کہاکہ وہ عوامی خدمات کے ھوالے سے کسی بھی قسم کی غفلت اور لاپرواہی کا قطعی مظاہرہ نہ کیا جائے۔

پبلک ریلیشن آفیسر ۔شاہ فیصل زون بلدیہ کورنگی کراچی