کراچی : ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن کے زیر اہتمام علاقائی سطح پر صحت مند ماحول اور صاف ستھرا سرسبز معاشرے کے قیام لئے آج سے”نیٹ،کلین اینڈگرین مہم”آغاز کیا جارہا ہے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ عوامی تعائون کے ذریعے ضلع کورنگی کو شہر کا صاف ستھرا اور بلدیاتی مسائل سے پاک ضلع بنایا جائے گا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلدیہ کورنگی کے تحت بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے خصوصی مہم کے انتظامات کے حوالے سے بلدیہ کورنگی کے تمام محکمہ جاتی سربراہان کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اجلاس میں محکمہ جاتی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان نے تمام محکموں کے سربراہان کو ہدایت کی کہ وہ محکمانہ کارکردگی کو مزید بہتر اور عوامی خدمت کو اپنا شعار بناتے ہوئے علاقائی ترقی اور عوامی مسائل کابروقت حل یقینی بنائیں۔
اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی نے محکمہ سنیٹریشن اور پارکس کو ہدایت کی کہ وہ خصوصی مہم کے دوران ضلع کورنگی کے ہر علاقہ کو صاف ستھرا اور سرسبز بنا نے کے لئے اپنی تمام تر محکمانہ کاوشوںکوبروئیکار لائیں۔