بلدیہ کورنگی کی حدود میں کچرا پھیلانے اور آگ لگانے پر عائد پابندی پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے۔ عبدالراشد

کراچی : ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان کا ضلعی حدود میں صاف ستھرا اور صحت مند ماحول کے قیام اور قدرتی ماحول کو آلودگی سے بچانے کے لئے کوڑا کرکٹ اور کچرا پھیلانے اور اسے آگ لگا نے پر عائد پابندی پر سختی سے عمل درآمد کرنے کا اعلان کرتے ہوئے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی ہے کہ غیر قانونی اقدامات کی فوری روک تھام اور مرتکب افراد اور اداروں کے خلاف کاروائی عمل میں لاکر ضلع کورنگی میں صحت مند ماحول کا قیام یقینی بنائی جائے۔

ان خیالات کا اظہار ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان نے شاہ فیصل زون کے مختلف علاقوں اور ریلوے ٹریک کے اطراف صفائی وستھرائی کے انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر شاہ فیصل زون کے افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے ۔ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان نے علاقائی سطح پر اور ریلوے ٹریک کے اطراف صفائی وستھرائی کے انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے متعلقہ افسران و عملے کو ہدایت کی کہ صفائی وستھرائی کے انتظامات کو مزید بہتر بنایا جائے۔

سڑکوں اور گلیوں میں کوڑا کرکٹ اور کچرا پھیلانے کے اقدامات کی روک تھام اور کچرا کنڈیوں اور ریلوے ٹریک کے اطراف کچرے کو آگ لگانے کے حوالے سے عوامی شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد نے ضلع کورنگی کے تمام یونین کونسل میں محکمہ سنیٹریشن کے ذمہ دران کو ہدایت کی کہ صفائی وستھرائی کے عملے کے 100%حاضری یقینی بنا کر صفائی وستھرائی کے حوالے انتظامات کو بہتر بنا یا جائے۔

انہوںنے عوام سے بھی اپیل کی ہے کہ علاقائی سطح پر صحت مند ماحول کے قیام کے لئے صفائی وستھرائی کے انتظامات کو بہتر بنا نے کے لئے بلدیاتی عملے سے تعاون کریں اور قدرتی ماحول کو آلودگی سے پاک بنا نے کے لئے سرسبز ماحول کا قیام یقینی بنائیں۔