بلدیہ کورنگی کا عید میلاد النبی ۖ کے جلوسوں کے روٹس سے تجاوزات کا خاتمہ

DMC KORANGI KARACHI

DMC KORANGI KARACHI

کراچی : بلدیہ کورنگی کی جانب سے شاہ فیصل، ملیر ماڈل کالونی، کورنگی اور لانڈھی زوزن میں عید میلاد النبی ۖ کے حوالے سے علاقائی سطح پر صفائی و ستھرائی، روشنی کے انتظامات کی بہتری سڑکوں اور گلیوں سمیت عبادت گاہوں اوعر عید میلاد النبی ۖ پر برآمد ہونے والے جلوسوں کے روٹس سڑکوں کی تعمیر ومرمت کا کام مکمل کرلیا گیا علماء اکرام ،منتظمین اور علاقہ مکینوں کا جشن عید میلاد النبی ۖ پر شاندار انتظامات پر بلدیہ کورنگی سے اظہار تشکر ،چیئر مین نیئر رضا کی ہدایت پر بلدیہ کورنگی کی جانب سے سرکاری عمارتوں ،چورنگی و چوراہوں پر عید میلاد النبی ۖ کی مناسبت سے استقبالیہ بینرز اور برقی قمقموں کے ساتھ خوبصورت سے سجایا گیا ہے ۔چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے کہاکہ عبادر گاہوں ،محافل گاہوں کے اطراف بلدیاتی انتظامات کے ساتھ عید میلاد النبی ۖ پر منعقد کئے جانے والے جلوسوں کے روٹس پر استقبالیہ و سبیل کیمپ قائم کئے جائیں گے ،انہوںنے کہاکہ تمام تر انتظامات منتظمین کی باہمی مشاور ت و تعاون کے ساتھ انجام دیئے گئے ہے اور انشا اللہ 12ربیع الاول کو عاشقان رسول ۖ کو مسائل سے پاک ماحول کا قیام میسر ہوگا۔

ان خیالات کا اظہار چیئر مین بلدیہ کورنگی سیدنیئر رضا نے قیوم آباد ،ٹی اینڈ ٹی کالونی کورنگی سمیت ضلع کورنگی کا تفصیلی دورہ کرکے علاقائی سطح پر عید میلاد النبی ۖ کے حوالے سے بلدیہ کورنگی کے تحت جاری انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر بلدیہ کورنگی کے متعلقہ محکموں کے افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے ،چیئر مین سید نیئر رضا نے کہاکہ علماء اکرام اور منتظمین کی تمام تجاویز پر عمل درآمد کرتے ہوئے باہمی تعاون کے ذریعے انتظامات کو یقینی بنا گیا ہے انہوں نے کہاکہ ہم اپنے محدود وسائل کو بروئے کار لاکر زیادہ سے زیادہ مسائل کو حل کرنے کی جدو جہد میں مصروف ہیں اور انشا اللہ عوامی تعاون کے ذریعے ضلع کورنگی کے چپے چپے کو مسائل سے پاک کردیں گے چیئر مین نیئر رضا نے ضلع کورنگی کے مختلف زونز میں منتظمین کے ہمراہ جلوسوں کے روٹس کا دورہ کرکے انتظامات کا معائنہ کیا اس موقع پر منتظمین کی جانب سے سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر تجاوزات اور رکاوٹوں کے حوالے سے پیش کئے گئے مسائل پر چیئر مین بلدیہ کورنگی نے موقع پر موجود متعلقہ افسران کو ہدایت کی جلوسوں کے روٹس پر جاری تجاوزات کے خاتمے کے حوالے سے مہم کو تیز کیا جائے اور جس بھی شاہراہ پر تجاوزات اور رکاوٹیں موجود ہوں انہیں آج لازمی ہٹا دیا جائے۔

پبلک ریلیشن آفیسر ۔شاہ فیصل زون بلدیہ کورنگی کراچی