بلدیہ کورنگی کی جانب سے ملیر میں گنبد خضراء کا خوبصورت مونو منٹ عوامی توجہ کا مرکز بن گیا

DMC KORANGI KARACHI

DMC KORANGI KARACHI

کراچی : بلدیہ کورنگی کی جانب سے ملیر میں عید میلاد النبی ۖ کے موقع پر گنبد خضراء کا خوبصورت مونو منٹ عوامی توجہ کا مرکز بن گیا ۔ میئر کراچی وسیم اختر نے چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا ،ایم این اے ساجد احمد اور علماء اکرام کے ہمرا ہ گزشتہ روز اس خوبصورت مونو منٹ کا افتتاح ہزاروں عوام کی موجودگی میں کردیا۔

خوبصورت مونومنٹ کی تعمیر کرنے پر ملیر اور ملحقہ علاقوں کی عوام نے چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا کا خوبصورت عوامی تحفہ قرار دیتے ہوئے کہاکہ مونومنٹ کی تعمیر علاقائی خوبصورتی میں اضافہ کا باعث ہے۔

قبل ازیں شاہ فیصل ،ملیر ماڈل کالونی ،کورنگی اور لانڈھی زونز کے علماء اکرام اور عید میلاد النبی ۖ کے موقع پر برآمد ہونے والے جلوسو ں اور محافل میلاد کے منتظمین نے عید میلاد النبی ۖ کے موقع پر مسائل سے پاک معاشرے کے قیام اور مثالی بلدیاتی انتظامات پر چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا ،یونین کمیٹیز کے چیئر مین ،وائس چیئر مین ،کونسلرز اور بلدیہ کورنگی کے افسران کی کاوشوں کی تعریف ان سے اظہار تشکر کیا ہے۔

اُمید ظاہر کی ہے کہ ضلع کورنگی کی تعمیر و ترقی اور مسائل کے خاتمے کے لئے آئندہ بھی باہمی تعاون و تجاویز کی روشنی میں اقدامات کئے جائیں گے۔

پبلک ریلیشن آفیسر ۔شاہ فیصل زون بلدیہ کورنگی کراچی