ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی اور ڈی سی کورنگی کے ناروا رویہ کے خلاف سراپا احتجاج

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) عوامی مسائل سے عدم توجہی اور افسران و عوام کے ساتھ عوامی نمائندوں سے ناروا رویہ کے خلاف ضلع کورنگی کی عوام اور اراکین قومی و صوبائی اسمبلی سراپا احتجاج لانڈھی میں اراکین اسمبلی کی جانب سے علاقائی مسائل کے حوالے سے منعقدہ کھلی کچہری میں عوام نے بلدیاتی مسائل کے حوالے سے شکایات کے انبار کے حوالے سے شکایات کے انبار لگا دیئے ،علاقائی مسائل کے حوالے سے ایڈمنسٹریٹر اور ڈپٹی کمشنر کورنگی تک شکایات لے جانے پر وہ شکایات سننے کو تیار نہیں۔

عوام کے لئے اپنے دروازے بند کئے بیٹھے ہیں عوام نے شکایات کی کہ بلدیاتی ذمہ دران عوامی مسائل سے کوئی دلچسپی نہیں رکھتے اور اپنے ائر کنڈیشنڈ روم سے باہر آنے کو تیار نہیں اراکین قو می و صوبائی اسمبلی ضلع کورنگی نے ایڈمنسٹریٹر اور ڈپٹی کمشنر کورنگی کو فوری ہٹانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ عوام کے ساتھ افسر شاہی کا ہتھک آمیر رویہ برداشت نہیں کیا جائیگا۔

انہوں نے کہاکہ ضلع کورنگی کے مسائل کی سنوائی کے حوالے سے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کی جانب سے بلائی جانے والی عوامی کھلی کچہری میں ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی اور ڈپٹی کمشنر ضلع کورنگی کو مدعو کیا گیا تھا تاکہ باہمی تعاون کے ذریعے ضلع کورنگی میں عوام کو پیش آنے والے بلدیاتی مسائل اور امن و امان کی شکایات کا سدبا ب کیا جاسکے۔

مگر عوامی مسائل اور عوام سے لاتعلق رہنے والے ان افسران نے عدم شرکت کرکے اپنے فرائض کا مذاق اڑانے کے ساتھ عوام کی تذہیک کی ہے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے کہاکہ ایسے افسران کی عوام کو ضرورت نہیں جو اپنے ائر کنڈیشنڈ کمروں سے با ہر نکل کر عوام کے مسائل سننے کو تیار نہیں۔