کراچی : ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی قرة العین میمن نے کہا کہ فیملی پارکوں ،کھیل کے میدانوں اور گرین بیلٹس کے اطراف قائم تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کا فوری خاتمہ کرکے عوام کو در پیش شکایات کا ازالہ ممکن بنا یا جائے ۔پارکوں اورکھیل کے میدانوں کو سرسبز اور صحت مند تفریحی سرگرمیوں کا مرکز بنا یا جائیگا۔
رفاہ عام جیم خانہ سمیت ضلع کورنگی میں قائم تمام فیملی پارکوں اور کھیل کے میدانوں سرسبز بنانے کے لئے محکمہ پارکس کو ہر ممکن اقدامات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ فیملی پارکوں اور کھیل کے میدانوں کو سہولت سے آراستہ کیا جائے ان خیالات کا اظہار ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی قرة العین میمن نے شاہ فیصل زون میں وسیع و عریض رقبے پر محیط رفاہ عام جیم خانہ کا دورہ کرکے سہولیات کی فراہمی کا جائزہ لیتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر میونسپل کمشنر مسرور احمد میمن ،ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز بلدیہ کورنگی رفیق شیخ ،ڈائریکٹر پارکس جاوید اور دیگر محکمہ جاتی افسران بھی موجود تھے ایڈمنسٹریٹر قرة العین میمن نے محکمہ پارکس کو ہدایت کی کہ رفاہ عام جیم خانہ کو مکمل گراسی بنا نے کے لئے اقدامات کئے جائیں اور نوجوانوں کے صحت مند سرگرمیوں کے حصول کے لئے دیگر سہولیات کے ساتھ روشنی اور صفائی وستھرائی کے انتظامات کو بہتر بنا نے کی ہدایت کی۔
اس موقع پر میونسپل کمشنر مسرور احمد میمن نے محکمہ پارکس بلدیہ کورنگی کو ہدایت کی کہ فیملی پارکوں میں صفائی وستھرائی روشنی کے انتظامات کی بہتری اور اطراف سے تجاوزات کے خاتمے کے ساتھ پارکوں میں بچوں اور فیملیز کے لئے تفریحی سہولیات میں اضافے کو یقینی بنا یا جائے انہوں نے ہدایت کی کہ فیملی پارکوں اور کھیل کے میدانوں میںمکھی مچھروں کے خاتمے کے لئے جراثیم کش ادویات کا اسپرے تواتر کے ساتھ انجام دیا جائے۔