کراچی : چیئرمین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے کہا کہ گرین بیلٹس سمیت سرکاری آراضی پر کسی بھی قسم کا قبضہ برادشت نہیں کیا جائے گا، سرکاری آراضی کے ایک ایک انچ کا تحفظ یقینی بنایا جائیگا، ماضی میں پارکس اور پلے گرائونڈز کو تجاوتی استعمال میں لانے پر عائد پابندی پر سختی سے عملدرآمد کرنے کی ہدایت کی ہے، محکمہ پارکس بلدیہ کورنگی کو ہدایت کی ہے کہ تمام فیملی پارکوں، گرین بیلٹس اور شاہراہوں کی سنٹرل آئی لینڈ کو سرسبز بنا یا جائے اس حوالے سے عوامی تعاون کے ذریعے اقدامات کئے جائیں۔
ان خیالات کا اظہار چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے بلدیہ کورنگی کی جانب سے شاہ فیصل کالونی میں حضرت سلمان فارسی کے نام سے منسوب زیر تعمیر کھجور کے باغ کا اچانک دورہ کرکے تعمیراتی کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے کیا شاہ فیصل زون میں قائم وسیع و عریض گرین بیلٹس پر ماضی میں شادی حال قائم تھے جس کے خاتمے کے بعد گرین بیلٹس کی تعمیر و ترقی کے لئے بلدیہ کورنگی نے چیئرمین سید نیئر رضا کی ہدایت پر آغاز کردیا ہے پہلے فیز میں حضرت سلمان فارسی کھجور کے باغ کی تعمیر جاری ہے جبکہ دوسرے مرحلے میں گرین بیلٹس کو سرسبز اور علاقائی خوبصورتی میں اضافہ یقینی بنایا جائیگا۔
چیئرمین سید نیئر رضا نے بلدیہ کورنگی محکمہ پارکس کو ہدایت کی کہ باغ کی تعمیر کو تیز کیا جائے اور اسے جلد ازجلد مکمل کرکے گرین بیلٹس کی تعمیر و ترقی اور تزئین و آرائش کو یقینی بنا یا جائے انہوںنے کہاکہ حضرت سلمان فارسی باغ ضلع کورنگی کا ماڈل عوامی تفریح مرکز بنے گا چیئر مین سید نیئر رضا نے کہا کہ ضلع کورنگی میں سرسبز معاشرے کے قیام کا آغاز کر چکے درختوں اور پودوں کی آبیاری اور اس کے تحفظ کے حوالے سے اقدامات جاری ہیں انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی وہ فضائی آلودگی کے خاتمے اور صحت مند ماحول کے قیام کو یقینی بنا نے کے لئے بلدیہ کورنگی سے تعاون کریں اور درختوں ،پودوں کی آبیاری اور اس کی حفاظت کو یقینی بنا ئیں تاکہ باہمی تعاون کے ذریعے ضلع کورنگی میں قدرتی ماحول کو آلودگی سے بچاکر صحت مند معاشرے کا قیام یقینی بنا یا جا سکے۔