کراچی : ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی غلام رسول کا چارج سنبھالنے کے بعد شاہ فیصل زون کا تفصیلی دورہ عید میلاد النبی ۖ اور کرسمس کے حوالے سے بلدیہ کورنگی کے تحت جاری انتظامات کا معائنہ کیا ،عید میلاد النبی ۖ کے موقع پر برآمد ہونے والے مرکزی جلوسوں کے روٹس پر بلدیاتی انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے کہا کہ عوامی تعاون کے ذریعے عید میلاد النبی ۖ قائد اعظم ڈے اور کرسمس کے موقع پر ضلع کورنگی کے عوام بلدیاتی مسائل سے پاک مثالی ماحول کی فراہمی کو یقینی بنا یا گیا۔
اس موقع پر انہوں نے منتظمین سے ملاقات کی اور انتظامات پر تبادلہ خیال کیا منتظمین کو یقینی دلاتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی نے کہاکہ ماہ ربیع الاول کے دوران منعقدہ محافل میلاد ۖ کے حوالے سے تمام تر انتظامات باہمی مشاورت کے ساتھ انجام دیا جائیگا بعد ازاں ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی غلام رسول نے متعلقہ افسران کے ہمراہ شاہ فیصل زون میں قائم میتھوڈسٹ چرچ ڈرگ روڈ اور سینٹ پیٹر چرچ ناتھا خان گوٹھ کا دورہ کرکے کرسمس کے حوالے سے بلدیہ کورنگی کی جانب سے جاری انتظامات کا معائنہ کیا۔
اس موقع پر چرچوں کی منتظمین اور مسیحی رہنمائوں نے ملاقات کی اور انہیں کرسمس کیک اور پھولوں کے گلدستے پیش کئے اور کرسمس کے حوالے سے چرچوں اور مسیحی بستیوں میں جاری بلدیاتی انتظامات پر تبادلہ خیال کیا اس موقع پر منتظمین نے بلدیاتی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے چرچوں اور مسیحی بستیوں کے اطراف تجاوزات کے حوالے سے درپیش مسائل سے آگاہ کیا اس موقع پر مسیحی عوام کی جانب سے پیش کئے گئے شکایات پر محکمہ انسداد تجاوزات سیل کو ہدایت کی کہ فوری طور پر مسیحی بستیوں اور عبادت گاہوں کے اطراف قائم تمام تجاوزات اور رکاوٹوں کا خاتمہ کیا جائے۔
ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی غلام رسول نے بلدیہ کورنگی کے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ ضلع کورنگی کی حدود میں صفائی وستھرائی اور روشنی کے انتظامات مستقل بنیادوں پر بہتر بنا یا جائے اور وال چاکنگ اور تجاوزات کے خاتمے کے حوالے سے موثر اقدامات کئے جائیں۔