کراچی (جیوڈیسک) ڈی جی رینجرز سندھ نے سانحہ بلدیہ ٹاؤن میں ملوث تمام افراد کی گرفتاری کے احکامات جاری کر دیئے۔
ڈی جی رینجرز کی سربراہی میں رینجرز ہیڈکوارٹر کراچی میں اہم اجلاس ہوا جس میں سانحہ بلدیہ ٹاؤن کی تحقیقات کے بعض عناصر کے اثرانداز ہونے کا جائزہ لیا گیا۔ ایک بھتہ خور گروہ کی جانب سے سانحہ بلدیہ کے تفتیشی افسر کو دھمکیاں دینے کا واقعہ بھی زیرغور آیا۔
اجلاس میں سانحہ بلدیہ کے متاثرین کو بھی دھمکیاں ملنے پر تبادلہ خیال ہوا جبکہ سانحہ بلدیہ ٹاؤن میں ملوث رضوان قریشی کی پراسرار گمشدگی اور دیگر محرکات کا جائزہ لیا گیا۔ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی رپورٹ میں سانحہ بلدیہ ٹاؤن کو بھتہ نہ دینے کا شاخسانہ قرار دیا گیا تھا۔