بلدیہ ٹاوٴن سے 2 خواتین کی لاشیں برآمد

Dead Body

Dead Body

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاوٴن سے 2 خواتین کی لاشیں ملی ہیں، جنھیں تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق دونوں خواتین کی لاشیں بلدیہ ٹاوٴن نمبر8 میں جنگل اسکول کے قریب سے ملی ہیں، دونوں لاشوں کی شناخت نہیں ہو سکی۔

پولیس نے شواہد اکٹھے کر کے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے، جبکہ لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔