بالی ووڈ اداکار سنجے دت نے گرفتاری دے دی

Sanjay Dutt

Sanjay Dutt

ممبئی(جیوڈیسک)بالی ووڈ کے کھل نائیک سنجے دت جمعرات کو پونے کی یاراویدا جیل میں اپنی بقیہ سزا کاٹنے کے لیے واپس پہنچیں گے، سنجے دت کو یہ سزا غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے جرم میں سنائی گئی تھی۔سنجے دت اپنی گرفتاری دینے کے لئے آج ٹاڈا کی عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔

واضع رہے کہ سنجے دت پہلے ہی اس جرم میں 18 ماہ قید کاٹ چکے ہیں۔ ان کو یہ سزا غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے جرم میں سنائی گئی تھی۔ سنجے دت نے عدالت سے اپنی زیر تکمیل فلموں کی عکس بندی کے لئے کچھ مہلت مانگی تھی لیکن عدالت نے انہیں مہلت دینے سے انکار کر دیا تھا۔ سنجے دت پر الزام تھا کہ انہوں نے ان حملہ آورں سے غیر قانونی طور پر ہتھیار خریدے جنہوں نے ممبئی میں 2006 میں دھماکے کئے تھے۔

جس کے نتیجے می257 لوگ ہلاک اور 713 افراد زخمی ہو گئے تھے۔ سنجے دت کا اپنے موقف میں کہنا ہے کہ ان ہتھیاروں کا خریدنا ان کی خود حفاظتی کے لئے بہت ضروری تھا۔ سنجے دت نے منگل کو ٹاڈا عدالت میں کہا تھا کہ انہیں شدت پسند تنظیموں سے جان کا خطرہ ہے اور ان کو خصوصی عدالت کی بجائے یاراویدا جیل میں ہتھیار ڈالنے کی اجازت دی جائے۔

انہوں نے سزا کیخلاف سپریم کورٹ میں نظر ثانی کی درخواست بھی داخل کی تھی لیکن سپریم کورٹ نے اس پر غور کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ ٹاڈا عدالت نے سنجے دت کو غیر قانونی ہتھیار رکھنے کا مجرم پایا تھا اور چھ سال کی سزا سنائی تھی جسے سپریم کورٹ نے کم کرکے پانچ سال کر دیا تھا۔

واضح رہے کہ عدالت عظمی نے سنجے دت کو 1993 میں ممبئی میں ہونے والے بم دھماکوں کے دوران غیر قانونی طور پر اسلحہ رکھنے پر 21 مارچ کو پانچ برس قید کی سزا سنائی تھی اور خود سپردگی کے لئے انہیں اٹھارہ اپریل تک کا وقت دیا گیا تھا۔