ممبئی (جیوڈیسک) این جی ٹیپٹودی کے نواب سیف علی خان اب دبنگ گرل سوناکشی کیساتھ، بالی ووڈ میں نئی جوڑی متعارف کرواتی گینگسٹر تھرل فلم”بلٹ راجا” کا پہلا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔ رائٹر و ہدایتکار تگمانشو دھولیا کی اس فلم میں سیف اور سوناکشی ایک دوسرے کے مدِ مقابل بطور ہیرو ہیروئن پہلی مرتبہ جلوہ گر ہورہے ہیں جبکہ جمی شیرگل، روی کشن، چنکی پانڈے، گلشن گروور اور ودیوت جموال بھی اہم کرداروں میں نظر آئینگے۔
راہول مترا اور نیتن تیج آہوجا کی پروڈیوس کردہ اس فلم کی کہانی اتر پردیش کے گینگ مافیا اور انڈر ورلڈ کے پسِ منظر میں گھومتی ہے جسکا میوزک معروف موسیقار جوڑی ساجد واجد نے ترتیب دیا ہے۔ ایکشن اور تھرل سے بھرپور فلم بلٹ راجا فوکس اسٹار اسٹوڈیوز کے تحت رواں سال 29 نومبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔