بالی ووڈ کے بعد اب پریانکا چوپڑا کی نظریں ہالی ووڈ پر

Priyanka Chopra

Priyanka Chopra

مقابلہ حسن، گلوکاری اور بالی ووڈ فلموں میں سب کا دل جیتنے کے بعد اب پریانکا کی نظریں ہالی ووڈ پر ہیں۔ پکی چوپس ڈزنی کی فلم پلینز کے بعد ہالی ووڈ میں انٹری کے لئے پر امید ہیں۔

ڈزنی لینڈ کی اینی میٹڈ فلم پلینز میں پس پردہ آواز کا جادو جگانے والی بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا ہالی ووڈ میں انٹری کے لیے پرامید ہیں۔ بالی ووڈ کی پرکشش اداکارہ پریانکا فلم کے پریمیئر کے لیے امریکا پہنچیں تو ان کا بھرپور استقبال کیا گیا۔ پریانکا نے ریڈ کارپٹ پر جلوے بکھیرے اور مداحوں کو آٹو گراف دیئے۔

پریانکا کو امید ہے کہ فلم پلینز ان کے ہالی وڈ کیریئر کے آغاز میں مددگار ثابت ہو گی۔ ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ وہ ڈزنی کی فلموں کی بڑی شوقین ہیں اور اس فلم کا حصہ بننا ان کے لیے اعزاز ہے۔