ممبئی (جیوڈیسک) ممبئی کے ایک فلیٹ میں 3 جون کو مردہ پائی جانے والی معروف بالی ووڈ اداکارہ جیا خان کی افسوسناک موت اور ناکام محبت پر فلم بنانے کی تیاریاں کی جا رہی ہے جس کا نام بولڈ بالی وڈ رکھا گیا ہے۔ حال ہی میں اس بات کا اعلان کرتے ہوئے بھارتی فلمساز رِخست مٹا نے کہا ہے کہ فلم کی کہانی تین ایسی لڑکیوں کے گرد جو آنکھوں میں نجانے کتنے سپنے سمائے ممبئی کا رخ کرتی ہیں۔
ان لڑکیوں میں سے ایک کی کہانی جیا خان سے متاثر ہو کر رکھی گئی ہے جو محبت اور کیرئیر میں ناکامی کے بعد موت کو گلے لگا لیتی ہے۔یہ فلم بالی ووڈ کی نگری میں آنے والے نئے اداکاروں اور کیرئیر کیلئے کی جانیوالی ان کی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرنے کی ایک کوشش ہے۔