بالی ووڈ دیسی گرل پریانکا چوپڑا کو آئٹم سونگ کا شوق چڑھ گیا

Priyanka Chopra

Priyanka Chopra

بالی ووڈ دیسی گرل پریانکا چوپڑا کو آئٹم سونگ کا شوق چڑھ گیا۔ اب فلم غنڈے کے لئے بھی آئٹم نمبر کریں گی۔

ستر کی دھائی میں فلم شعلے کا سین شوٹ کروا کر بالی ووڈ کی ڈریم گرل کو بے حد شہرت ملی۔ مگر اب زمانہ بدل گیا ہے۔ بالی ووڈ کی دیسی گرل پریانکا چوپڑا کو ایکشن سین فلمانے میں تو مزا آتا ہے لیکن شہرت کے لئے آئٹم سونگ نہ کیا۔ مگر اس فلمی دنیا کا کیا کریں۔ لاکھ بار فرمائشوں کے بعد آخر کار پگی چوپ نے فلم ونس اپون آ ٹائم ان ممبئی کے لئے پہلی بار آئٹم نمبر کیا کیا کہ اب ببلی کو بدمعاشی کا شوق ہی چڑھ گیا۔

پریانکا چوپڑا نے ونس اپون آٹائم ان ممبئی میں ڈان کی خاطر ڈانس کیا۔ اب یہی ببلی غنڈے کے لئے رقص کریں گی۔ غنڈے پریانکا کی آنے والی فلم ہے۔ جس میں وہ رنویر سنگھ اور ارجن کپور کے ساتھ غنڈہ گردی کرتی نظر آئیں گی۔ دیکھتے ہیں اب ببلی کی بدمعاشی چلتی ہے یا غنڈہ گردی حاوی ہوجاتی ہے۔