بالی ووڈ فلم زنجیر کا ری میک ریلیز کا معاملہ کھٹائی میں پڑگیا

Zanjeer Remake

Zanjeer Remake

بالی ووڈ(جیوڈیسک) فلم زنجیر کا ری میک کی ریلیز کا معاملہ ایک بار پھر کھٹائی میں پڑگیا۔فلم کے ٹریلر کو منطر عام پر بھی قانونی پابندی عائد کردی گئی۔آسمان سیگرا کھجور میں اٹکا یہ محاورہ صحیح معنوں میں فلم زنجیر پر پورا اترا ہے۔امیتابھ بچن کی بلاک بسٹر فلم زنجیر کا ری میک بنانے کے لئے پروڈیوسرز کوکرنے پڑرہے ہیں۔

کئی جتن۔ فلم زنجیر پر پڑی تھی سب سے پہلے ضرب جب فلم کے اسکرپٹ پر کاپی رائٹ کا سامنا کرنا پڑا ۔جب یہ معاملہ نمٹ گیا توفلم کیاہم کردار سنجے دت کو عدالت نے سزا سنا دی۔ بڑی مشکل سے جب سنجو باباکو فلم مکمل کرنے کی اجازت ملی ہی تھی کہ ایک بار پھر فلم زنجیر قانونی شکنجے میں جکڑ دی گئی۔

اب کی بار فلم پروڈیوسرز تین بھائیوں میں پڑگئی پھوٹ پیسوں پر ، پرکاش مہرا نے بنائی تھی اوریجنل زنجیرجس کے بعد فلم میکنگ رائیٹس پر ان کے تین بیٹوں میں جھگڑا ہوگیا۔پنیت مہرا اور سمت مہرا نے میکنگ رائیٹ اپنے بھائی امت مہرا کو فروخت کردئے۔

جس کے بعد امیت نے کروڑوں روپے اپنے پاس رکھ لئے یوں معاملہ عدالت تک جا پہنچا ہے۔ان عدالتی چکروں میں سب سیزیادہ نقصان یہ ہوا کہ فلم کا تیلگو ٹریلرتوریلیز ہوگیا لیکن اب ہندی اوردیگر زبانوں میں آنے والے ٹریلرزپر بھی پابندی عائد کردی گئی۔