ممبئی (جیوڈیسک) ممبئی انڈر ورلڈ ڈان داد ابراہیم کی زندگی پر بنی بالی ووڈ فلم ” ڈی ڈے ” کا پہلا ٹریلرجاری۔ رشی کپور، ارجن رام پال ، اور عرفان خان کی خوبصورت اداکاری سے سجی فلم 19 جولائی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
فلم کی کہانی انڈر ورلڈ ڈان داد ابراہیم کی گرفتاری کیلئے بھارتی اداروں کی بھاگ دوڑ کے گرد گھومتی ہے۔ نو سال قبل بھارتی خفیہ ادارے را کے ایجنٹ، داد ابراہیم کو گرفتار کیلئے آپریشن کرتے ہیں۔ داد ابراہیم کو اس کے بیٹے کی شادی کے موقع پر گھیرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔
آپریشن کامیاب ہو جاتا ہے لیکن عین آخری لمحات میں صورتحال بدل جاتی ہے۔ فلم کے نئے ٹریلر میں بھرپور ایکشن مناظر نے شائقین کی توجہ اپنی طرف کھینچ لی ہے۔بالی ووڈ ادکارہ ہما قریشی اور شرتی ہاسن بھی فلم میں جلوہ گر ہوں گی۔ ایکشن اور مار دھاڑ کے مناظر سے بھرپور فلم 19 جولائی کو ریلیز کی جائے گی۔