بالی ووڈ ادکار اوم پوری آج اپنی پینسٹھویں سالگرہ منا رہے ہیں

Om Puri Brithday

Om Puri Brithday

ممبئی (جیوڈیسک) این جی ٹیبالی وڈ آرٹ فلموں میں کامیابی کی ضمانت سمجھے جانے والے ورسٹائل اداکار اوم پوری آج اپنی 65 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ اٹھارہ اکتوبر انیس سو اڑتالیس کو پیدا ہونے والے اداکار نے 1976 میں بننے والی فلم گھاسی رام کوتوال سے اپنے کیرئر کا آغاز کیا اور اس کے بعد سے اب تک اوم پوری 260 سے زائد فلموں میں اپنی شاندار ادکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔

ہندی اور دوسری ہندوستانی زبانوں کے علاوہ انہوں نے سات سے زائد انگریزی فلموں میں بھی کام کیا جن میں گاندھیا ورگھوسٹ اینڈ ڈارکنس وغیرہ شامل ہیں۔آرٹ فلموں سمیت کمرشل سینما میں لیجنڈ کا درجہ رکھنے والے اوم پوری بھارت کے چوتھے بڑے ایوارڈ پدما شری سمیت متعدد اعزازات اپنے نام کر چکے ہیں۔