بالی ووڈ رومانٹک فلم رانجھنا کا پہلا ٹریلر منظر عام پر آگیا

Raanjhnaa

Raanjhnaa

ممبئی(جیوڈیسک)ممبئی این جی ٹی کولاویری دی جیسے سپرہٹ گانے سے دنیا بھر میں تہلکہ مچانے والے نیشنل ایوارڈ یافتہ تامل سپر اسٹار دھنوش بالی ووڈ فلم انڈسٹری میں اینٹری کے لیے تیار ہیں۔

جن کی سونم کپور کیساتھ پہلی رومانٹک فلمرانجھناکا ٹریلر منظر عام پر آگیا ہے۔ ہدایتکار آنند ایل رائی کی اس فلم میں دھنوش اور سونم کپور کیساتھ ابھے دیول،سوارا بھاسکر اور محمد ذیشان ایوب اہم کرداروں میں جلوہ گر ہورہے ہیں۔

کرشیکالولا کی پروڈیوس کردہ اس فلم کی کہانی اسکول کے دو بچوں کی بچپن سے لڑکپن تک کے سفر اور پیار کے گردگھومتی ہے جسکی کہانی اوراسکرین پلے ہمانشو شرما نے تحریر کیا ہے۔35کروڑ کے بجٹ سے بننے والی اس رومانٹک فلم کا میوزک شہرہ آفاق موسیقار اے آر رحمان نے ترتیب دیا ہے جو21جون کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔