ممبئی(جیوڈیسک) ممبئی حملہ کیس کے ملزم بھارتی اداکار سنجے دت آج کل بالی ووڈ سے ناراض نظر آتے ہیں ان کا کہنا ہے کہ بالی ووڈ نے مجھے اکیلا چھوڑ دیا ہے۔بالی ووڈ اداکار سنجے دت جو کہ اٹھارہ مئی کو عدالتی فیصلے کے مطابق ممبئی حملہ کیس میں گرفتاری دینے والے ہیں وہ محسوس کرتے ہیں کہ فلم انڈسٹری نے انہیں اکیلا چھوڑ دیا ہے۔
گفتگو کرتے ہوئے سنجے دت نے کہا کہ ان کے ساتھی اداکاروں نے ان سے غداری کی ہے۔ ایک ماہ کے کام کیلئے میں نے فلم انڈسٹری کے ساتھیوں سے ایک سکہ تک نہیں لیا اور اس کے بدلے انہیں کیا ملا صرف غداری کا تحفہ۔
انہوں نے کہا کہ میرے ساتھی اداکاروں نے میڈیا کو بتایا کہ میں عدالت سے وقت لیکر گھر پر ہاتھ پہ ہاتھ رکھ کر بیٹھا ہوں جبکہ اس کے برعکس میں اپنی نیندیں حرام کرکے دن رات شوٹنگ میں مصروف ہوں تاکہ میرے دوستوں کو میری وجہ سے مالی بحران کا سامنا نہ کرنا پڑے۔