ممبئی (جیوڈیسک) این جی ٹیبالی ووڈ کی نئی مزاحیہ فلم ربا میں کیا کروں کا شرارتوں بھرا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے۔ فلم میں منا بھائی ایم بی بی ایس سے شہرت پانے والے اداکار ارشد وارثی سمیت آکاش چوپڑا، ریا سین، پریش راول اور شکتی کپور نے نمایاں کردار ادا کئے ہیں۔
فلم کی کہانی میں ارشد وارثی فلرٹ کرتے اور اپنے دوستوں کو اس بارے میں نت نئے مشورے دیتے ہوئے نظرآئیں گے۔خوشیوں اور شراتوں سے بھری یہ فلم دو اگست کو نمائش کے لئے پیش کردی جائے گی اب یہ فلم شائقین کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے میں کامیاب ہو سکے گی یا نہیں یہ تو ریلیز ہونے کے بعد ہی پتا چلے گا۔