بالی ووڈ: کامیڈی کنگ پاریش راول کی آج 63ویں سالگرہ ہے

Rawal

Rawal

ممبئی (جیوڈیسک) ممبئی بالی ووڈ کے کامیڈی کنگ پاریش راول ، آج اپنی 63ویں سالگرہ منا رہے ہیں ۔پاریش راول نے بھارتی فلم نگری میں کیرئیر کا آغاز 1984 میں بننے والی فلم ہولی سے کیا اور پھر مڑ کے پیچھے نہ دیکھا۔انہوں نے متعدد فلموں میں اپنی اداکاری سے دنیا بھر میں لوگوں کومتاثر کیا ۔

جن میں رام لکھن، ہیراپھیری، آنکھیں، گرم مسالحہ، باغباں ، گول مال، ہلچل اور دے دھنا دن شامل ہیں۔ ان کی ڈئیلاگ ڈیلوری اور مزاحیہ کرداروں کو عوام نے خوب سراہا۔پاریش راول کو 2000 میں بنے والی فلم ہیرا پھیری پر بیسٹ کامیڈین کا ایوارڈ بھی ملا۔