بالی ووڈ : پہلے 6 ماہ میں کون سی فلم ہٹ اور کون سی پٹ گئی

Yeh Jawani Hai Diwaani

Yeh Jawani Hai Diwaani

ممبئی بھارتی فلم نگری میں رواں سال کے پہلے چھ ماہ میں کون کون سی فلمیں ہٹ رہیں اور کون سی پٹ گئیں۔ یہ جوانی ہے دیوانی نے فلم بینوں کودیوانہ بنارکھا ہے۔ اب تک 270 کروڑ کابزنس کرکے یہ 2013 کی سب سے بڑی ہٹ اوربالی وڈ کی تیسری کامیاب ترین فلم بن گئی ہے۔

رنبیر کپور اور دپیکا پڈوکون کی جوڑی ہی نہیں فلم کے گانوں نے بھی دھوم مچا رکھی ہے۔ عاشقی ٹو 1990 میں بننے والی فلم عاشقی کا سیکوئل ہے۔ فلم میں ادیتا رائے اور شردھاکپور پہلی بارسلور اسکرین پرجلوہ گر ہوئے اور چھا گئے۔ عاشقی ٹوبھی خوب بزنس کررہی ہے اور 100 کروڑ کے کلب میں شامل ہوچکی ہے۔ ملٹی اسٹار رایکشن سے بھرپور ریس ٹو میں سیف علی خان، جان ابراہم، دیپکا پاڈوکون، جیکولین فرننڈس اور انیل کپورنے فن کا جادو جگایا۔

فلم کے میوزک کوتو پذیرائی ملی مگر باکس آفس پر یہ ایک ایورج فلم ثابت ہوئی۔ تامل سپر اسٹار دھنوش اور سونم کپور کی رومانس سے بھرپور فلم رانجھنا بھی فلم بینوں کو بھا گئی۔ اس فلم کی موسیقی اے آر رحمان نے ترتیب دی ہے۔ 52 کروڑ کا برنس کرنے پراسے بھی سال کی ہٹ فلموں میں شامل کر لیا گیا۔ جب کہ عشق ان پیرس، یملا پگلا دیوانہ ٹو، مترو کی بجلی کا من ڈولا، ایک تھی ڈائن، نوٹنکی سالا اور گھن چکر باکس آفس پر ناکام ہو گئیں۔