ممبئی (جیوڈیسک) ممبئی این جی ٹی بالی ووڈ اداکار دھرمیندرا اور ان کے صاحبزادے سنی اور بوبی دیول ایک بار پھر کامیڈی ایکشن فلم یملا پگلا دیوانہ میں ساتھ دھمال مچانے آرہے ہیں۔ 2011 کی بلاک بسٹر کامیڈی فلم یملا پگلا دیوانہ کے سیکوئل یملا پگلا دیوانہ ٹوکے کئی ڈائیلاگ پروموز جاری کردیے گئے ہیں۔
یملا پگلا دیوانہ ٹومیں دھرمیندرا، سنی دیول، بوبی دیول کے ساتھ انو ملک، جانی لیور، انوپم کھیر، نیہا شرما اور کرسٹینا اکھیوا اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ سنگیتا سون کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کو دھرمیندرا نے خود پروڈیوس کیا ہے جبکہ فلم کا میوزک نوجوان موسیقار بھائیوں شاریب اور توشی نے کمپوز کیا ہے۔
کامیڈی ایکشن اور ہلکے پھلکے رومانس سے بھرپور یملا پگلا دیوانہ ٹو رواں سال 7 جون کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔