ممبئی (جیوڈیسک) این جی ٹی معروف بھارتی ایتھلیٹ ملکھا سنگھ کی زندگی کی حقیقی کہانی پر بنائی گئی فرحان اختر اور سونم کپور کی فلمبھاگ مِلکھا بھاگکے پہلے گانے زندہ کی وڈیو جاری کردی گئی۔ پرسوں جوشی کے تحریر کردہ زندہ ہے توکے بولوں پر مبنی اس گانے کو سدھارتھ مہادھیون کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے جسکی موسیقی موسیقار ٹرائیو شنکر احسان لوئے نے ترتیب دی ہے۔
ہدایتکار راکیش اوم پرکاش مہرا کی اس فلم کے لیے مِلکھا سنگھ نے اپنی زندگی کی کہانی صرف ایک روپے کے عوض فروخت کی ہے جس میں فرحان اختر مِلکھا سنگھ کے کردار کو نبھارہے ہیں اور ناصرف انہوں نے خصوصی گیٹ اپ کیا ہے بلکہ ایک ایتھلیٹ کی طرح گرانڈ میں بھرپور تیاری بھی کی ہے۔
ہدایتکار اوم پرکاش مہرا نے اس فلم کو خود ہی پروڈیوس کیا جس میں مرکزی کرداروں کے لیے فرحان اختر کیساتھ سونم کپور کا چنا کیا گیا جبکہ مِلکھا سنگھ کی بیان کی گئی کہانی کو پرسون جوشی نے فلمی انداز میں تحریر کیا ہے۔ شنکر احسان لوئے کی موسیقی لیے یہ فلم12جولائی کو سینما گھروں کی زینت بنائی جائیگی۔
واضح رہے کہ فلم کا نام ایتھلیٹ مِلکھا سنگھ کے والد کے آخری الفاظ جو انہوں نے تقسیم ہند کے موقع پر انہیں کہے تھے بھاگ مِلکھا بھاگ۔ اس فلم سے حاصل ہونے والا پورا منافع ضرورت مند ایتھلیٹس کی مدد کے لیے وقف کردیا جائیگا۔