ممبئی (جیوڈیسک) این جی ٹی 1998 میں انڈر ورلڈ گینگسٹر پر بننے والی بلاک بسٹرفلم ستیا کا سیکوئل بہت جلد سینما گھروں کی زینت بننے جارہا ہے جس کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔ فلم کے نئے ٹریلر کیساتھ ہی اسکے دو گانوںمشین گن اور تو نہیںکی وڈیوز بھی جاری کردی گئی ہیں۔ مشین گنکے بولوں پر مبنی گانے کو سنجیو راٹھور، درشن راٹھور اور آراگھ بینرجی جبکہتو نہیںکے بولوں پر مبنی گانے کو لیونارڈ وکٹر اور شویتا پنڈت کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے۔
جس کا میوزک موسیقار جوڑی سنجیواور درشن کیساتھ نیتن ریکوار نے ترتیب دیا ہے۔ ہدایتکار رام گوپال ورما کی انڈرورلڈ کے گرد گھومتی اس فلم کو ایم سمانتھ کمار ریڈی نے پروڈیوس کیا ہے جس کی کہانی ستیا سے یکسر مختلف ہے جبکہ اس کی کاسٹ میں بھی زیادہ تر نئے اداکار شامل کیے گئے ہیں۔ 1998 کے ستیا کی کہانی ممبئی آنے والے شخص کے گرد گھومتی تھی جو اس وقت کی انڈر ورلڈ دنیا میں پھنس کر رہ جاتا ہے۔
تاہم ستیا ٹو کی کہانی ایسے شخص کے گرد گھوم رہی ہے جو ممبئی آنے کے بعد جرائم کی دنیا انڈر ورلڈکو اپنے رنگ میں ڈھال دیتا ہے۔ جرائم کی دنیا کے گرد گھومتی ایکشن اور تھرل سے بھرپور رام گوپال ورما کی یہ فلم رواں سال اکتوبر میں سینما گھروں کی زینت بنائی جائیگی۔