ممبئی (جیوڈیسک) ممبئی این جی ٹی راڈی راٹھور کی ہٹ جوڑی اکشے کمار اور سونا کشی سنہا ایک بار پھر ساتھ جلوہ گر ہوں گے۔ 2010 کی بلاک بسٹر کرائم ایکشن فلم ونس اپان اے ٹائم اِن ممبئیکا سیکوئل ونس اپان اے ٹائم اِن ممبئی اگینریلیز کے لیے تیار ہے جس کا پہلا باقاعدہ ٹریلر منظر عام پرآگیا ہے۔
ہدایتکار ملن لتھوریا کی اس فلم میں اکشے کے مد مقابل سونا کشی ہیروئن کا رول ادا کررہی ہیں جبکہ عامر خان کے بھانجے عمران خان اور سونالی باندرے بھی اہم کرداروں میں جلوہ گر ہورہے ہیں۔ ایکتا اور شوبھا کپور کی پروڈیوس کردہ اس فلم کی کہانی رجت اروڑا نے تحریر کی ہے۔
جس میں اکشے بحیثیت ڈان (شعیب خان)، عمران خان (اسلم)، سوناکشی سنہا بحیثیت اداکارہ (یاسمین) اور سونالی معروف اداکارہ(ممتاز) کے کردار نبھاتی نظر آئیں گی۔گینگسٹرز کے گرد گھومتی ایکشن اور کرائمز سے بھرپور اس فلم کا میوزک پریتم نے ترتیب دیا ہے جو رواں سال عید کے موقع پر 8 اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔