معروف بھارتی ایتھلیٹ مِلکھا سنگھ کی زندگی پر بنائی گء فلم بھاگ مِلکھا بھاگ باکس آفس پر کامیاب ہوگئی۔ بارہ جولائی کو ریلیز کی گئی ہدایت کار راکیش اوم پرکاش مہرا کی فلم بھاگ ملکھابھاگ ریلیز کے پہلے ہی ہفتے شائقین کو سنیما گھروں کی طرف کھینچ لائی اور کم وبیش ترپن کروڑ کا بزنس کرلیا۔
فلم بھارتی ایتھلیٹ ملکھا سنگھ کی زندگی پر تیار کی گئی۔ اس فلم میں فرحان اختر کا آن اسکرین ملکھا سنگھ بننے کا سفر بھی دکھایا گیا ہے ۔ہدایت کار اوم پرکاش مہرا نے اس فلم کو خود ہی پروڈیوس کیافلم کے مرکزی کرداروں میں فرحان اختر کے ساتھ سونم کپور کا چنا کیا گیاہے جبکہ فلم کا میوزک شنکر احسان لوئے نے ترتیب دیا۔