بالی ووڈ: مشہور اداکار پران 93 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

Bollywood

Bollywood

بھارتی فلم انڈسٹری پر پچاس سال تک راج کرنے والے ولن پران ترانوے برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ پران نے اپنا فلمی کیریئرچالیس کی دہائی میں شروع کیا۔ آغاز میں انہوں نے کچھ فلموں میں بطور ہیرو کام کیا لیکن ان کی اصل پہچان منفی کرداروں کے ذریعے ہی بنی۔

انیس سو انچاس میں ریلیز ہونے والی فلم ضدی اور بڑی بہن سے ان کی شناخت ولن کے طور پر بنی۔ اس کے بعد انہوں نے اس وقت کے مشہور ہیرو راج کپور، دیو آنند اور دلیپ کمار کی کئی فلموں میں بطور ولن ناقابل فراموش کردار ادا کیے۔ انیس سو سڑسٹھ میں منوج کمار کی فلم اپار میں ان کے کردار نے انہیں ایک الگ ہی شناخت دلا دی۔

یہیں سے انہیں کیریکٹر ایکٹر کے طور پر کاسٹ کیا جانے لگا۔ پران نے ستر کی دہائی میں اس وقت کے سپر اسٹار امیتابھ بچن کے ساتھ کئی سپرہٹ فلموں میں کام کیا۔ جن میں زنجیر، ڈان، امر اکبر انتھونی اور شرابی جیسی یادگار فلمیں شامل ہی پران کو اس سال دادا صاحب پھالے ایوارڈ سے بھی نوازا گیا تھا۔