بالی ووڈرو مانٹک کامیڈی فلم شدھ دیسی رومانس کا نیا ٹیزر ٹریلر

Shooda Deasi Romance

Shooda Deasi Romance

ممبئی (جیوڈیسک) این جی ٹی یش راج بینر تلے پری نیتی چوپڑا اور سوشانت سنگھ راجپوت کی آنے والی رومانٹک کامیڈی فلم شدھ دیسی رومانس کا نیا ٹیزر جاری کر دیا گیا ہے۔ بینڈ باجا بارات اور چک دے سے شہرت حاصل کرنے والے منیش شرما کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم میں پری نیتی اور سوشانت کیساتھ رشی کپور اور وانی کپور اہم کردار ادا کررہے ہیں۔

ادیتیا چوپڑا کی پروڈیوس کردہ اس فلم کا اسکرین پلے جے دیپ سہانی نے تحریر کیا ہے جس کی کہانی چھوٹے قصبے کی لڑکی گائیتری(پری نیتی)اور راگھو(سوشانت)کے کے درمیان پروان چڑھتے پیار کے گرد گھومتی ہے۔

بالی ووڈ میں سوشانت اور پری نیتی کی نئی جوڑی متعارف کرواتی اس فلم شدھ دیسی رومانس کا میوزک سچن جگر نے ترتیب دیا ہے جو 13 ستمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔