بالی ووڈ کے نٹ کھٹ ہیرو رنبیر کپور کی فلم بیشرم کا ٹریلر ریلیز

Ranbir Kapoor

Ranbir Kapoor

بالی ووڈ (جیوڈیسک) فلم میں پہلی بار رنبیر اپنی فیملی کے ساتھ نظر آئیں گے۔ چلبلے اور شرارتی رنبیر کپور ہوگئے ہیں اب اگلی فلم میں بے شرم فلمی دنیا میں اب تک چاکلیٹی ہیرو رنبیر کو ملے ہیں راک اسٹار، پولیٹیشن، گونگے، اور راکٹ سنگھ کے خطاب لیکن اب کی بار رنبیر کو ملے ہیں نئے ٹائیٹل ۔ہٹ دھرم، بیشرم اور ڈیڑھ ہوشیار جی ہاں رنبیر کی کئی فلم۔

بیشرم میں ان کی حرکتوں کو دیکھتے ہوئیان کا نام فلم میں تو ببلی ہے لیکن یہ ببلی بدمعاش بھی خوب ہے۔فلم میں مکینک بنے رنبیر کو سوجھتی ہیں کئی شرارتیں۔ انہی حرکتوں پر رنبیر کو پڑی اپنی ممی ڈیڈی سے مار بھی جی ہاں۔

فلم بیشرم میں ان کے فینز پہلی بار فلمی لائف میں رنبیر کو اپنی پوری فیملی کے ساتھ سلور اسکرین پر دیکھیں گے۔ ممی نیتو سنگھ اور ڈیڈی رشی کپور بھی فلم میں رنبیر کی حرکتوں سے عاجز آتے ںظر آئیں گے۔ اس فلم کے ایک گانے میں رنبیر نے اپنے ڈیڈی رشی کپور کا گیٹ اپ اختیار کیا ہے۔ کامیڈی سے بھرپور فلم۔ بیشرم۔۔دو اکتوبر کو ریلیز ہوگی۔