پورٹ الزبتھ (جیوڈیسک) بال ٹمپرنگ تنازع پر آسٹریلوی کرکٹ بورڈ نے سٹیو سمتھ اور ڈیوڈ وارنر کو ایک سال پابندی کی سزا سنا دی ہے، دونوں کرکٹرز نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ میچ میں بال ٹمپرنگ کی تھی۔
ٹی وی سکرین پر نظر آنے والے مناظر کے بعد امپائرز اور میچ ریفری نے قواعد کے مطابق کارروائی کرتے ہوئے دونوں کھلاڑیوں پر نہ صرف جرمانہ عائد کیا بلکہ ایک سال کیلئے کسی بھی طرز کی کرکٹ کھیلنے پر پابندی عائد کر دی۔