سانگلاہل (جیوڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی صدر چوہدری متصف علی سندھو نے کہا ہے کہ 28 ستمبر کو مینار پاکستان پر ہونے والا تاریخی جلسہ حکومت پر بجلی بن کر گرے گا، عوام اپنے گھروں سے باہر نکلیں گے اور اپنے اوپر مسلط جعلی حکمرانوں کو ہمیشہ ہمیشہ کیلئے مسترد کر دیں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا۔
اس موقع پر تحصیل صدر رانا عارف سلیم بھی موجود تھے ،چوہدری متصف علی سندھونے مزید کہا کہ مینار پاکستان کے سائے تلے عوام کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر دیکھ کر (ن) لیگ کے غبارے سے ہوا نکل جائے گی، تحریک انصاف عوام کو حقیقی آزادی دلا نے تک چین سے نہیں بیٹھے گی۔