ڈیرہ اسماعیل خان (جیوڈیسک) صوبائی وزیر خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو آج دوبارہ ڈیرہ اسماعیل خان کی جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا جائیگا۔ بیلٹ باکس اٹھا کر لیجانے کے الزام میں گرفتار علی امین گنڈاپور کو ریمانڈ پورا ہونے پر آج پھر عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
پارٹی ترجمان کے مطابق عمران خان نے صوبائی وزیر کی سرزنش کی اور کہا کہ آپ کی حرکت سے مجھے شرمندگی ہوئی۔ خیبرپختون خوا کے صوبائی وزیر پر بیلٹ باکس اپنے قبضے میں لینے اور پولیس افسر پر بندوق تاننے کے الزامات پر 2 مقدمات درج کیے گئے۔
مقدمات درج ہونے کے 45 گھنٹے بعد صوبائی وزیر نے اپنی رپائشگاہ پر پولیس کو گرفتاری دی، جس کے بعد پولیس نے جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں انہیں پیش کیا۔
مقدمے کی سماعت کرتے ہوئے مجسٹریٹ نے انہیں ایک مقدمے پر ضمانت پر رہا کر دیا،دوسرے مقدمے میں انہیں ایک روزہ ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دیا گیا۔
اس موقع پر انکا کہنا تھا کہ انہیں امید ہے کہ دوسرے مقدمے میں بھی انکی ضمانت ہو جائیگی۔ علی امین گنڈا پور کو آج کسی بھی وقت عدالت میں پیش کیا جائیگا۔