ولمبو (جیوڈیسک) سری لنکا اور پاکستان کے درمیان کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے، اور اب قومی کرکٹ ٹیم سری لنکا کے 320 رنز کے مقابلے میں 318 رنز بنا چکی ہے۔
پاکستانی بلے باز سرفراز احمد نے 118 گیندوں پر 101 رنز بنر کر شاندار سینچری سکور کی، جس سے پاکستانی ٹیم مستحکم پوزیشن میں آگئی ہے۔
پاکستان کی جانب سے دوسرے دن کے کھیل کا آغاز 244 رنز پر 6 وکٹوں کے نقصان کے ساتھ ہوا، تو سرفراز احمد 66 اور عبد الرحمان ایک رن کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔ لیکن رنگنا ہیراتھ کی گیند پر عبد الرحمان جے وردھنے کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہوگئے، اور یوں وہ 47 گیندوں پر 16 رنز بنا پائے۔ سرفراز احمد اور عبد الرحمان نے ساتویں وکٹ پر 4۔11 اوور میں 40 رنز سکور کیے۔
پہلی اننگز میں پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ سکور سرفراز احمد کا ہے، جنہوں نے 127 گیندوں پر 103 رنز بنائے۔ جبکہ سب سے کم سکور مصباح الحق کا ہے، جنہوں نے 19 گیندوں پر 5 رنز بنائے۔
شاندار سنچری سکور کرنے کے بعد سرفراز احمد رنگنا ہیراتھ کی گیند پر ڈیکویلا کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہوگئے۔
پاکستان کی جانب سے سب سے مضبوط پارٹنر شپ چھٹی وکٹ پر رہی، جس میں اسد شفیق اور سرفراز احمد نے صرف 24.5 اوور میں مجموعی سکور میں 93 رنز کا شاندار اضافہ کیا۔
پاکستان کو سری لنکا پر برتری حاصل کرنے کے لیے ابھی مزید 2 رنز درکار ہیں، جبکہ اس کے پاس صرف 1 وکٹ باقی بچی ہے۔