کراچی (اسپورٹس رپورٹر) آٹھواں آل پاکستان نیشنل بنک فٹ بال ٹورنامنٹ میں فائنل کی دوڑ شروع ٹورنامنٹ کے پہلے سیمی فائنل مقابلے میں بلوچ محمڈن ملیر نے اپنے عمدہ کھیل کی بدولت ٹورنامنٹ کی فیورٹ نیشنل شاہین کو ایک کانٹے دار اور دلچسپ مقابلے کے بعد 2-1سے شکست دیکر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا ،کھیل کے دوران بلوچ محمڈن کے ظفر نے چھٹے منٹ اور آصف نے 14ویں منٹ پر خوبصورت گول اسکور کئے جبکہ نیشنل شاہین کا واحد گول کھیل کے 26ویں منٹ میں رحمن نے اسکور کیا
دونوں ٹیموں نے نہایت شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔اس سے قبل کھیلے گئے کوارٹر فائنل میچ میں سندھ مسلم گزری نے مدمقابل سرحد اسپورٹس لانڈھی کو برابری کے بعد پنالٹی ککس پر 5-4سے شکست دیکر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کیا کھیل کے اختتام پر مہمان خصوصی سیکریٹری کراچی یونائٹیڈ ایف سی ریاض احمد کا کھلاڑیوں سے تعارف کرایا گیا ٹورنامنٹ میں کھیلے میچوں میں ریفری کے فرائض خالد ممتاز جمی ،عمر بلوچ ،سراج الدین طالب اور نصیر عمر بلوچ نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر منور خان اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے۔