بلوچ اسٹار نے اصلاح بلوچ اور سندھ مسلم نے ہنٹر اسپورٹس کو شکست دیدی

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) کالونی اسپورٹس کمپلیکس ملیر پر جاری “آٹھواں آل پاکستان نیشنل بنک فٹ بال ٹورنامنٹ “میں کھیلے گئے میچ میں بلوچ اسٹار شرافی نے اصلاح بلوچ لیاری کو پنالٹی ککس پر 5-4سے شکست دیدی کھیل کے دوران مقابلہ 1-1گول سے برابر رہا۔

ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے دوسرے میچ میں سندھ مسلم گذری نے ایک کانٹے دار مقابلے کے بعد حریف ہنٹر اسپورٹس کو بھی پنالٹی ککس پر 5-4سے زیر کردیا یہ مقابلہ بھی ایک ایک گول سے برابری پر ختم ہوا۔

کھیل کے دوران 25ویں منٹ پر ہنٹر اسپورٹس کے نور خان نے جبکہ کھیل کے آخری لمحات میں سندھ مسلم کے عادل نے گول کرکے مقابلہ برابر کردیا میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی سابقہ فٹ بال رستم اور علی عباس کا تعارف ٹورنامنٹ آرگنائزر ضمیر السلام نے کھلاڑیوں سے کرایا ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے۔

میچ میں ریفری کے فرائض عبدالغفور ،عمر بلوچ ،خالد ممتاز جمی اور سراج الدین طالب نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر منور خان اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے۔

Football Tournament

Football Tournament