کراچی : گل بلوچ یوتھ فٹ بال کلب صدیق گوٹھ شاہ فیصل کالونی کے زیر اہتمام آل کراچی چیئر مین ولی محمد یادگاری انڈر 14 فٹ بال ٹورنامنٹ 2015ء میںدو میچ کھیلے گئے جس میں پہلے میچ میں بلوچ آلائنس یوتھ فٹ بال کلب نے ینگ اسٹار یوتھ فٹ بال کلب کو 3-0 سے شکست دیدی۔
جبکہ دوسرا میچ سونو اسٹار فٹ بال کلب اور ملیر محمڈن فٹ بال کلب کے درمیان کھیلا گیا ۔کھیل کے دوران دونوں ٹیموں نے گول اسکور کرنے میں کامیابی حاصل نہیں کی جس کے وجہ سے میچ بر ابری پر ختم ہوگیا اور اب یہ میچ 10 نومبربروز منگل کھیلا جائیگا۔
ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے میچ میں ریفریز کے فرائض انس انور نے اپنے معائونین کے ہمراہ انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر حمزہ شیخ تھے۔