کراچی (اسپورٹس رپورٹر) کراچی فٹ بال ایکشن کمیٹی کے صدر امیر محمد خان کی صدارت میں تعزیتی اجلاس منعقد ہوا جس میں نائب صدر رئیس احمد ،سیکریٹری اطلاعات اسلم کامریڈ سمیت تمام عہدیداروں اور ممبران نے شرکت کی اجلاس میں بلوچ یوتھ ملیر کے روح رواں علی نواز بلوچ کی اہلیہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم اور افسوس کا اظہار کیا گیا۔
اس موقع پر مرحومہ کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی اور دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنی جوار رحمت میں جگہ اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔