بلوچی بھائیوں کی بحالی کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے، محمد آصف

پنجاب کے عوام اپنے بلوچی بھائیوں کو اس دکھ کی گھڑی میں کبھی تنہانہ چھوڑیں گے۔ حکومت پنجاب متاثرین کی بحالی تک ہر قسم کی امدادی سرگرمیاں جاری رکھے گی۔ اس امر کا اظہار پراونشل ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل کیپٹن (ر) محمد آصف نے آج بلوچستان میں مزید امدادی سامان روانہ کیے جانے کے سلسلہ میں جائزہ اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔ا نہوں نے کہا کہ بلوچی بھائیوں کی بحالی کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

امدادی سامان کی پہلی کیمپ میں500خیمے، 2000فوڈ ہیمپرز، 400 کمبل، 20 ہزار کلو گرام آٹا اور ایک ٹرک میڈیسن شامل ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف بھی جلد بلوچستان کے زلزلہ زدہ علاقوں کا دورہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹروں، پیرا میڈیکل سٹاف کے ہمراہ ادویات بھی جلد بلوچستان روانہ کی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی حکومت کو ہر قسم کی امداد مصیبت کی اس گھڑی میں ڈیمانڈ کے مطابق باقاعدگی سے دی جاری رہے گی۔