کوئٹہ(جیوڈیسک)بلوچستان کے 11 اضلاع میں اساتذہ نے الیکشن ڈیوٹی دینے سے انکار کر دیا۔ چاغی سے متصل پاک افغان سرحد کو غیر معینہ مدت کے لیے بند کر دیا گیا۔گورنمنٹ ٹیچر ایسوسی ایشن بلوچستان کے اساتذہ نیتربت،پنجگور،چاغی، خضدار،قلات، خاران، مستونگ ، نوشکی، مہند اور دالبندین میں الیکشن ڈیوٹیوں سے انکار کر دیا ہے۔
اساتذہ کا موقف ہے کہ انہیں کالعدم تنظیموں کی جانب سے مسلسل دھمکیوں کا سامنا ہے۔ تعلیمی اداروں اور ان کے گھروں میں پرچیاں بجھوائی جا رہی ہیں جس کے باعث وہ عدم تحفظ کا شکار ہیں۔
دوسری جانب تربت اور پسنی میں میں بی این پی اور نیشنل پارٹی کے مقامی رہنما ں کے گھر کے باہر نصب بارودی مواد کو پولیس نے قبضے میں لے لیا ۔ دالبندین میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر ایف سی نے چاغی سے متصل پاک افغان سرحد غیر معینہ مدت کے لیے بند کردی۔