بلوچستان (جیوڈیسک) ضلع بولان میں دھماکہ خیز مواد سے تباہ ہونے والے ٹاورز کی مرمت تیسرے بھی نہ ہو سکی۔ کوئٹہ سمیت بلوچستان کے 17 سترہ اضلاع میں بیشتر علاقے بجلی سے محروم ہیں۔ چمن میں 40 گھنٹے سے بجلی بند ہے۔ بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب سبی اور مچھ کے درمیان بی بی نانی کے مقام پر نامعلوم افراد نے 220 کے وی اور 132 کے وی کے چار ٹاورز کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا تھا۔
جس سے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت بلوچستان کے 17 اضلاع کو بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی تھی۔ سیکورٹی کلیرنس نہ مل سکنے کے باعث متاثرہ ٹاورز کی مرمت نہیں ہو سکی۔
جس کے باعث ان اضلاع کے بیشتر علاقوں میں بجلی بند پڑی ہے۔ کوئٹہ کے کچھ علاقوں کو متبادل ذرائع سے بجلی فراہم کی جا رہی ہے۔ چمن میں 40 گھنٹے سے بجلی بند ہے۔ پانی کے ٹینکر کی قیمت 2 ہزار روپے تک پہنچ گئی ہے۔