بلوچستان کا 190 ارب روپے کا بجٹ آج پیش ہو گا

Balochistan

Balochistan

بلوچستان (جیوڈیسک) کا 190 ارب روپے کا بجٹ آج پیش کیا جا رہا ہے، امن و امان کے لئے 15 ارب روپے مختص کئے جائیں گے۔ وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر عبد المالک آج شام چھ بجے آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کریں گے۔ بجٹ کا کل حجم 190 ارب روپے تجویز کیا گیا ہے جس میں سے 119 ارب روپے وفاقی حکومت دے گی۔

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 15 فیصد اضافہ کیا جائے گا۔ تعلیم کے لئے 23 ارب روپے جبکہ امن و امان کے لئے 15 ارب روپے مختص کیے جائیں گے۔ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں صحت کے لئے 11 ارب روپے رکھے جانے کی تجویز ہے۔ مالی سال 14- 2013 کے بجٹ میں چار ہزار نئی آسامیاں پیدا کی گئی ہیں۔