بلوچستان :5 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات آج ہو رہے ہیں

Election

Election

کوئٹہ (جیوڈیسک) بلوچستان کے 5 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات آج ہو رہے ہیں صوبائی الیکشن کمشنر سید سلطان بایزید نے بتایا کہ پشین، لورالائی، قلعہ سیف اللہ، موسیٰ خیل اور قلات میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کے دوران 32 وارڈز کے 39 پولنگ اسٹیشنز میں پولنگ کے انتظامات ہیں۔ انتخابات کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کے لئے موثر انتظامات کئے گئے ہیں۔

پولنگ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے سے جاری رہے گی۔