بلوچستان، 8 دن سے 17 اضلاع کو بجلی کی فراہمی معطل

Balochistan Power

Balochistan Power

بلوچستان (جیوڈیسک) کے علاقے مچھ میں دھماکے سے اڑائے جانے والے بجلی کے چار ٹاورز کی مرمت نہ ہو سکی، آٹھ روز بعد بھی سترہ اضلاع کو بجلی کی فراہمی معطل ہے۔ بولان میں بی بی نانی کے مقام پر نا معلوم افراد نے اٹھارہ جولائی کو مین ٹرانسمیشن لائن کے چار ٹاور ،دھماکا خیز موادسے تباہ کر دیئے تھے۔

جس سے بلوچستان کے سترہ اضلاع کی بجلی معطل ہو گئی۔ صوبائی دارلحکومت کوئٹہ کی بجلی تو متبادل ذرائع سے بحال کر دی گئی جبکہ دیگر اضلاع کو روزانہ ایک سے دوگھنٹے بجلی فراہم کی جارہی ہے۔ کیسکو کا کہنا ہے تباہ ہونے والے ٹاورز کی مرمت جاری ہے جس کے بعد تمام اضلاع کو بجلی کی بحالی ممکن ہوسکے گی