بلوچستان میں اسلحہ افغانستان سے لایا جارہا ہے، رحمان ملک

Rehman Malik

Rehman Malik

وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں دہشت گردی کے لئے افغانستان سے اسلحہ اور بارود لایا جاتا ہے، لشکر جھنگوی کسی بیرونی مدد کے بغیر کوئٹہ میں اتنی بڑی کارروائی نہیں کر سکتی۔ دہشت گرد تنظیمیں انتخابات ملتوی کرانا چاہتی ہیں۔

ایک بیان میں رحمان ملک نے کہا ہے کہ دہشت گرد تنظیم لشکرجھنگوی کے کالعدم تحریک طالبان سے تعلقات ہیں جبکہ بی ایل اے بلوچستان میں سینکڑوں افراد کے قتل اوردہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کیلئے کوئٹہ اور کراچی میں سازش کی جا رہی ہے۔

کوئٹہ میں فرقہ واریت کا رنگ دے کرحالات خراب کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ کوئٹہ میں دہشت گردی کے لئے افغانستان سے اسلحہ اور بارود لایا جاتا ہے۔ لشکرجھنگوی کسی بیرونی مدد کے بغیر کوئٹہ میں اتنی بڑی کارروائی نہیں کرسکتی۔

سب کو معلوم ہے فضل اللہ اور مولوی فقیر محمد کو کون لوگ مدد فراہم کر رہے ہیں۔ وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان اور لشکر جھنگوی دہشت گردی کی کارروائیوں کے ذریعے عام انتخابات ملتوی کرانا چاہتے ہیں۔